کراچی: ٹی وی کی سینئر اداکارہ صبا فیصل نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں عمر کے اس حصے میں بھی کئی نوجوان لڑکے میسیج پر شادی کی پیشکش کرچکے ہیں۔
اداکارہ صبا فیصل نے ایک سوال کہ کیا آپ نے کبھی کسی جنونی فین کا سامنا کیا جو بالکل پاگل ہو؟ دیوانگی کی حد تک آپ سے متاثر ہوا ہو یا پھر آپ کو میسیجز وغیرہ کرکے تنگ کرتا ہو؟، کے جواب میں کہا کہ شاید مداحوں کو لگے کہ میں بہت بور ہوں، لیکن حقیقت یہی ہے کہ میرے ساتھ ایسا کبھی نہیں ہوا، ساتھ ہی انہوں نے بتایا کہ فینز کی جانب سے میسیجز آتے رہتے ہیں۔
صبا فیصل نے بتایا کہ حال ہی میں مجھے ایک 22 سالہ لڑکے نے پیغام بھیجا کہ اگر آپ اس عمر میں بھی مجھے گرین سگنل دیں تو میں آپ کے لیے سب کچھ چھوڑنے کو تیار ہوں، اگر آپ ہاں کریں تو میں فوراً سے آکر آپ کا ہاتھ مانگ لوں، جس پر میں نے اسے کہا کہ میرے 9 سالہ نواسے سے میرا ہاتھ مانگو گے؟
صبا فیصل کا کہنا تھا کہ میں یہ میسیج اپنے شوہر کو بھی دکھاتی ہوں، میری شادی کو 40 سال ہوچکے لیکن ماشاء اللہ میرے شوہر آج بھی مجھ سے طویل میسیجز کے ذریعے محبت کا اظہار کرتے ہیں کیونکہ میں کام کی وجہ سے لاہور میں زیادہ رہتی ہوں، ان کے میسیجز کے جواب میں میں انہیں کال کرکے کہتی ہوں شکر کریں فیصل ہم دور ہیں تو یہ محبتیں قائم ہیں، جس پر وہ شکوہ کرتے ہیں کہ میں انہیں کبھی رومانوی انداز میں جواب نہیں دیتی۔