لاہور: فلم اسٹار ریشم تھیلیسمیا اور ہیموفلیلیا کے مریض بچوں کا غم بانٹنے کے لئے ان کے پاس جوہرٹاؤن جا پہنچیں، بچوں میں عید کے گفٹس تقسیم کئے اور سیلفیاں بھی بنائیں۔
تفصیلات کے مطابق فاطمید فاﺅنڈیشن کے زیر اہتمام جوہر ٹاﺅن میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا تھاجس میں ایڈمنسٹریٹر فاﺅنڈیشن کرنل(ر) افتخار حیدر نقوی، تھیلسیمیا اور ہیموفیلیا کے مریض بچوں اور ان کے لواحقین نے شرکت کی۔ تقریب کی مہمان خصوصی فلم اسٹار ریشم تھیں۔
اداکارہ ریشم بچوں کے پاس گئیں اور ان میں عید کے گفٹس تقسیم کئے،فلم اسٹار کو اپنے درمیان پا کر مریض بچوں میں خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہ رہااور اداکارہ کے ساتھ خوب سیلفیاں بھی بنائیں۔ اس موقع پر اداکارہ ریشم کا کہنا تھا کہ یہ بچے پھول ہیں جنہیں مرجھانا نہیں چاہیے۔
انہو ں نے کہا کہ میں عرصہ دراز سے تھیلیسمیا کے مریض بچوں کے ساتھ ہوں اورلاہور سمیت فیصل آباد، پشاور اور دوسرے شہروں میں ان بچوں کے لئے فنڈ ریزنگ مہم کا بھی حصہ بن چکی ہوں۔ بچوں کے علاج کے لئے مخیر حضرات کو بھی آگے آنا چاہیے۔