اداکارہ نمرہ خان کو اسپتال کیوں داخل ہونا پڑا؟

کراچی: پاکستانی ڈراموں کی مقبول اداکارہ نمرہ خان ان دنوں شدید بیماری سے دوچار ہیں، انہوں نے مداحوں سے دعاؤں کی درخواست کی ہے۔
اداکارہ نمرہ خان نے حال ہی میں اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اسپتال سے تصاویر شیئر کیں جن میں وہ وہیل چیئر پر بیٹھی ہوئی ہیں اور مداحوں کو اپنی صحت سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس وقت شدید تکلیف میں ہیں۔


نمرہ خان نے مداحوں سے درخواست کی کہ وہ ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کریں۔ تصاویر کے علاوہ نمرہ خان نے انسٹااسٹوری پر اسپتال سے اپنی ویڈیو بھی شیئر کی اور بتایا کہ انہیں پیٹ میں شدید تکلیف ہے اور انہیں انفیکشن ہوگیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا مجھے اس وقت آپ کی دعاؤں، نیک تمناؤں اور سپورٹ کی ضرورت ہے۔
مداح نمرہ خان کی تصاویر اور ویڈیوز دیکھ کر تشویش میں مبتلا ہوگئے اور اداکارہ کی جلد صحت یابی کے ساتھ ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

Actress Nimra KhanHospitalizedrequest for prays