اداکارہ نیلم منیر کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا

کراچی: ٹی وی کی معروف اداکارہ نیلم منیر کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا، جس کا مداحوں کو بے صبری سے انتظار تھا۔
نیلم نے اپنی مایوں کی تقریب کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں، جن میں انہیں زرد رنگ کے روایتی لباس میں مہندی لگائے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ ایک تصویر میں وہ اپنی والدہ کے ساتھ بھی نظر آرہی ہیں۔ یہ تصاویر کراچی کے ایک خوبصورت مقام پر کیے گئے فوٹو شوٹ کی ہیں۔
مداح نیلم منیر کی ان تصاویر کو بہت پسند کررہے ہیں اور نیک تمناؤں کا اظہار کررہے ہیں۔
یاد رہے کہ نیلم منیر کی شادی سے متعلق خبریں کافی عرصے سے سوشل میڈیا پر گردش کررہی تھیں اور یہ کہا جارہا تھا کہ اداکارہ دسمبر 2024 میں شادی کریں گی تاہم ان کی شادی کی تقریبات کا آغاز جنوری 2025 سے ہوا ہے۔

ActressNeelam MunirWedding Celebration Have Begun