کراچی: اداکارہ یمنیٰ زیدی کا کہنا ہے کہ اگر وہ اداکاری نہ کرتیں تو ٹک ٹاک ویڈیوز بناتیں۔
اداکارہ یمنیٰ زیدی ٹک ٹاکرز کے لیے مثبت خیالات کی حامل ہیں بلکہ وہ تو ٹک ٹاکرز کو خود سے اور دیگر اداکاروں سے زیادہ باصلاحیت مانتی ہیں۔ یمنیٰ زیدی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں وہ شائستہ لودھی کے ساتھ ٹک ٹاک کے بارے میں بات کررہی ہیں۔
اس ویڈیو میں شائستہ لودھی یمنیٰ زیدی سے کہہ رہی ہیں کہ وہ ٹک ٹاک دیکھتی ہیں جس پر یمنیٰ زیدی کہتی ہیں کہ مجھے ایسا لگتا ہے کہ جب کبھی آپ کے پاس فارغ ٹائم ہو اور آپ ٹک ٹاک دیکھ رہے ہوں تو ایک ڈیڑھ گھنٹہ یوں نکل جاتا ہے کہ مجھے خبر بھی نہیں ہوتی۔
یمنیٰ زیدی نے کہا ٹک ٹاک ویڈیوز بنانے کے لیے لوگ بہت محنت کرتے ہیں جسے دیکھ کر میں سوچتی ہوں وہ ہم سے اور مجھ سے کہیں زیادہ باصلاحیت ہیں۔ شائستہ لودھی نے کہا کہ ٹک ٹاک پر ایسے ایسے اداکار مل جاتے ہیں جنہیں دیکھ کر میں سوچتی ہوں کہ کیا کمال ہے۔
یمنیٰ زیدی نے کہا اگر میں اداکاری نہیں کررہی ہوتی تو ٹک ٹاک بناتی کیونکہ ٹک ٹاک ویڈیوز دیکھتے ہوئے بہت مزہ آتا ہے کسی اور کی آواز میں ایکشن بناکر بولنا، لیکن میں نے آج تک کبھی کوئی ٹک ٹاک ویڈیو نہیں بنائی کیونکہ کسی اور کی آواز پر بولنے کے لیے بہت ہمت چاہیے ہوتی ہے۔