نہ امریکی پاگل خانے گئی نہ 50 ہزار ڈالر ضمانت جمع کرائی، اداکارہ میرا

میڈیا کی خبروں میں رہنے والی اداکارہ میرا آج کل امریکا میں ہیں، جہاں وہ ایک نئی متنازع خبر کی زد میں ہیں۔ ان کا کہنا ہے انہیں امریکا میں پاگل خانے بھیجا گیا اور نا ہی 50 ہزار ڈالر بطور ضمانت طلب کیے گئے۔

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوءے سپراسٹار  میرا کا کہنا تھا کہ نیو یارک کے اسپتال میں غلط فہمی پیدا ہوئی اور امریکا چھوڑنے کی جھوٹی خبریں پھیلائی گئیں۔ نا تو مجھے پاگل خانے بھیجا گیا تھا اور نا ہی مجھ سے 50 ہزار ڈالر بطور ضمانت طلب کیے گئے۔

اداکارہ میرا کا کہنا تھا کہ انہیں امریکا بدر نہیں کیا گیا اور وہ اب بھی ہیوسٹن میں کام کر رہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ شوبز پروموٹر ریحان صدیقی کے رین پروجیکٹس پر کام کے لیے ہیوسٹن میں ہیں۔ میڈیا میری زندگی میں دلچسپی لے لیکن خبروں کی اشاعت سے قبل تصدیق تو کرلیا کرے۔

پروموٹر ریحان صدیقی کا کہنا ہے کہ اداکارہ میرا سے متعلق ایک کے بعد ایک جھوٹی خبر پھیلائی گئی۔ میرا باصلاحیت فنکارہ ہیں اسی لیے انھیں ہیوسٹن مدعو کیا ہے۔ چند روز قبل اداکارہ میرا سے معلق یہ خبریں میڈیا پر گردش کررہی تھیں کہ انہیں امریکا میں مینٹل اسپتال میں داخل کردیا گیا ہے اور ان کے شوہر کیپٹن نوید نے 50 ہزار ڈالر بطور ضمانت ادا کر کے میرا کو اسپتال سے ڈسچارج کروایا ہے۔

Actress Mira StatementMira denies admission in mental hospital in USA