منال اور احسن کی شادی تقریبات کا آغاز

کراچی: اداکارہ منال خان اور احسن محسن اکرام کی شادی تقریبات کا آغاز گزشتہ شب بڑی دھوم دھام سے ہوگیا ہے، جس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہیں۔
منال اور احسن کی جانب سے تصاویر اور ویڈیوز اپنے اکاؤنٹس پر شیئر کی گئیں جن میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ نے نارنجی رنگ کا لباس زیب تن کیا ہوا ہے جب کہ احسن نے سفید شلوار قمیص پر ویسکوٹ پہنی ہوئی ہے۔


دوسری جانب ویڈیوز میں منال اور احسن کو ساتھ رقص بھی کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
مداحوں کی جانب سے جوڑے کو زندگی کی نئی شروعات پر مبارک باد بھی پیش کی جارہی ہے۔

منال اور احسن کی منگنی کی تصویر


خیال رہے کہ منال خان اور احسن محسن کی شادی کی تقریبات کا آغاز گزشتہ شب کراچی میں ڈھولکی سے ہوا جب کہ 8 ستمبر بروز بدھ کو مایوں، 10 ستمبر جمعے کو بارات اور 12 ستمبر اتوار کو دونوں کے ولیمے کی تقریب ہوگی۔ چند سال پہلے منال کی جڑواں بہن اداکارہ ایمن خان کی بھی اداکار منیب بٹ سے شادی ہوئی تھی، جن کی ایک بیٹی بھی ہے۔

Ahsan Mohsin ikrammarriageminal khan