پاگل خانے بھیجنے کی باتیں جھوٹ، ذہنی مسائل کا شکار ضرور رہی، میرا

لاہور: اداکارہ میرا نے ماضی میں ذہنی مسائل کا شکار ہونے کا انکشاف کردیا۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں اداکارہ میرا سے امریکا میں پاگل خانے میں داخل ہونے سے متعلق سوال کیا گیا تو انہوں نے جواب دیا کہ اداکاروں کی زندگی میں تنازعات آتے رہتے ہیں، میرے متعلق یہ خبر آئی اس میں کوئی بڑی بات نہیں۔
میرا نے بات جاری رکھتے ہوئے کہا، اس طرح کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا تھا، اپنی صحت اور اسکن ٹریٹمنٹس کے لیے کئی بار اسپتال میں داخل ہوئی لیکن پاگل خانے نہیں گئی، ذہنی صحت کے مسائل ہوتے ہیں مجھے، ہم سب کو ہی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا، ایسی خبریں آجاتی ہیں، میڈیا کا بھی کوئی قصور نہیں۔
اداکارہ سے میزبان نے سوال کیا، آپ کی انگلش کا مذاق اڑایا جاتا ہے تو کیا آپ سے سچ میں غلطیاں ہوتی ہیں یا آپ جان بوجھ کر مزاح کے لیے غلط انگلش بولتی ہیں؟
میرا نے اس سوال کے جواب میں مسکراتے ہوئے کہا، آپ بھول گئیں کہ شاید میں ایک اداکارہ ہوں۔
میرا کا کہنا تھا کہ میں بہت زیادہ پیسے لیتی ہوں کیونکہ کام بہت اچھا کرتی ہوں، البتہ انہوں نے اداکاری کے علاوہ کمائی سے متعلق بتانے سے صاف انکار کیا۔
خیال رہے کہ اپریل 2021 میں اداکارہ کی والدہ نے ایک ویڈیو بیان میں دعویٰ کیا تھا کہ 5 اپریل کو میری میرا سے بات ہوئی، اس نے بتایا کہ امی جان، مجھے کسی نے مینٹل اسپتال میں داخل کرادیا ہے۔
میرا کی والدہ کے مطابق میرا نے انہیں بتایا کہ انہوں نے مینٹل اسپتال میں بہت شور مچایا کہ وہ پاگل نہیں ہیں لیکن ڈاکٹرز نے کہا کہ آپ کے کچھ ٹیسٹ لیں گے۔

 

Actress Meeramedia talkMental Hospital