اداکارہ درِفشاں سلیم وزن کم کرنے کے لیے سنجیدگی سے کوشاں

کراچی: ٹی وی کی مقبول اداکارہ درِفشاں سلیم نے سنجیدگی کے ساتھ اپنا وزن کم کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔
اداکارہ پر زائد وزن کے باعث مختلف جوانب سے تنقید کا سلسلہ کافی عرصے سے جاری ہے۔ درِفشاں سلیم نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل کی اسٹوری میں اپنا ایک فوٹو کولاج شیئر کیا، جس میں وہ جِم میں موجود ہیں اور وزن کم کرنے کے لیے مشق کررہی ہیں۔


درفشاں سلیم نے یہ تصاویر، اُن کے زائد وزن پر ہونے والی تنقید کے بعد انسٹاگرام پر شیئر کیں، جس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ درِفشاں سلیم سنجیدگی سے اپنا وزن کم کررہی ہیں۔
دوسری جانب سوشل میڈیا پر درفشاں سلیم کی جِم کی تصاویر وائرل ہوئیں تو مداحوں نے کہا کہ اُنہیں تو زائد وزن کے باوجود بھی درِفشاں سلیم بے حد خوبصورت لگتی ہیں۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں ایک انٹرویو کے دوران سُپرہٹ ڈرامہ سیریل عشق مرشد کے اداکار علی گل ملاح نے درِفشاں سلیم کو وزن کم کرنے کا مشورہ دیا تھا۔


خیال رہے کہ ڈرامہ سیریل عشق مرشد میں بلال عباس نے درفشاں سلیم کے ساتھ مرکزی کردار ادا کیا تھا، یہ ڈرامہ ناصرف پاکستان بلکہ بھارت میں بھی خوب مقبول ہوا۔
اس ڈرامے کے بعد سے سوشل میڈیا پر یہ افواہیں گردش کررہی ہیں کہ درِفشاں سلیم اور بلال عباس خفیہ نکاح کرچکے ہیں، لیکن ابھی تک اس افواہ کی تصدیق نہیں ہوسکی۔

Actress Dur e Fishan SaleemGym Pics ViralSeriously Trying to Lose Weightsocial Media