کراچی: عالمی شہرت یافتہ پاکستانی پاپ گلوکارہ نازیہ حسن کی بھانجی اور سابق قومی کرکٹر سلیم یوسف کی صاحبزادی اداکارہ ایمن سلیم نے اداکاری چھوڑنے کا اعلان کردیا۔
سماجی ذرائع ابلاغ پر مداحوں کو مطلع کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اب وہ اداکاری نہیں کریں گی، تاہم انہوں نے مستقبل کے حوالے سے بہت جلد آگاہ کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی۔
ایمن سلیم نے اپنے انسٹاگرام کے پیغام میں کہا کہ وہ انڈسٹری سے بے حد محبت کرتی ہیں اور ہمیشہ اس سے جڑی رہیں گی۔
ایمن سلیم کا بھارتی اداکارہ انوشکا شرما سے بھی موازنہ کیا جاتا رہا اور دونوں کو ہم شکل قرار دیا گیا۔