کراچی: اداکار یاسر حسین نے انکشاف کیا ہے کہ شادی کے بعد اپنا ایک اپارٹمنٹ اپنی اہلیہ اقرا عزیز کے نام کردیا تھا۔
فلموں اور ڈراموں کے مشہور اداکار یاسر حسین نے عفت عمر کو دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ میں نے ایسے شوہر دیکھے ہیں جنہوں نے اپنی بیویوں کو بہت سپورٹ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اقرا سے بڑھ کر تو میرے لیے کوئی بھی نہیں ہے بلکہ میرا بچہ بھی اُس کے بعد آتا ہے، میری بیوی میرے لیے پہلے نمبر پر ہے۔
یاسر حسین نے قصہ سناتے ہوئے میزبان کو بتایا کہ ایک دوست تھے میرے جنہیں میں نے بتایا کہ شادی کے بعد اپنا ایک اپارٹمنٹ میں نے اقرا کے نام کردیا تو وہ بہت حیران ہوئے، انہوں نے ڈھکے چھپے الفاظ میں کہا اگر چھوڑ گئی تو؟ جس پر انہیں جواب دیا کہ بیوی ہی چھوڑ گئی تو اپارٹمنٹ کا کیا کروں گا۔
یاسر نے کہا کہ ہماری شادی سے قبل اقرا نے پوچھا تھا کہ آپ کا اپنا گھر ہے، جس پر میں نے ہامی بھری تھی، حالانکہ وہ ایک کمرے کا گھر اسلام آباد میں تھا! شادی کے بعد اہلیہ لے نہیں رہی تھی تاہم زبردستی اُس کے نام کردیا تھا۔