سنسر بورڈ کا چیئرمین بننے پر سارے ڈرامے بند کرادوں گا، نعمان اعجاز

کراچی: ٹی وی کے مقبول اداکار نعمان اعجاز نے کہا ہے کہ اگر وہ سنسر بورڈ کے چیئرمین بن گئے تو سارے ڈرامے بند کروا دیں گے۔
اداکار نعمان اعجاز نجی ٹی وی شو کے مہمان بنے، جہاں ان سے میزبان کی جانب سے سوال پوچھا گیا کہ اگر آپ کو سنسر بورڈ کا چیئرمین بنایا جائے تو آپ کیا تبدیلی کریں گے؟
اداکار نعمان اعجاز نے اس سوال کے جواب میں کہا کہ میں سارے ڈرامے بن کرا دوں گا کیونکہ ڈراموں میں رشتوں کی اتنی تذلیل ہورہی ہے اور مجھے دکھ ہوتا ہے اپنے عوام پر کہ ان کو اٹھا کر پتھر کیوں نہیں مارتے۔
نعمان اعجاز نے کہا کہ آپ لوگوں نے ماں، بہن، بھائی، ساس اور باپ سمیت سب رشتوں کو چڑیل اور برا دکھادیا، جتنے بھی رشتے تھے ان کے تقدس کو پامال کر رہے ہیں، انہیں منفی دکھارہے ہیں۔
نعمان اعجاز نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے مزید کہا کہ جب آپ معاشرے میں کوئی چیز دکھارہے ہیں تو اس کا اثر پڑتا ہے، یہ بات سمجھنے کی ہے لیکن لوگ اس بات کو نہیں سمجھ رہے، جو جتنا زیادہ منفی کردار ہوتا ہے لوگ اسے سپرہٹ کر دیتے ہیں۔

 

Actor Nauman EjazInterviewPakistani DramaTV Show