اداکار منیب بٹ کیخلاف عدم کارروائی پر ایف آئی اے کو شوکاز نوٹس

کراچی: ٹی وی کے مقبول اداکار منیب بٹ کے خلاف کارروائی نہ کرنے سے متعلق ایڈووکیٹ فائق جاگیرانی کی درخواست پر جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے ایف آئی اے کو شوکاز نوٹس جاری کردیے۔
نجی ٹی وی کے مطابق کراچی سٹی کورٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت کے روبرو اداکار منیب بٹ کے خلاف ایڈووکیٹ فائق جاگیرانی کی درخواست پر سماعت ہوئی۔
عدالت نے ریمارکس دیے کہ عدالتی حکم کے باوجود ایف آئی اے کی جانب سے جواب جمع نہیں کیا گیا، نہ ہی عدالت کو اس متعلق آگاہ کیا گیا۔
عدالت نے حکم دیا کہ یکم مارچ تک درخواست سے متعلق جواب جمع کرایا جائے۔
درخواست گزار فائق علی جاگیرانی نے موقف اپنایا تھا کہ اداکار منیب بٹ نے میرے خلاف سوشل میڈیا پر پوسٹ کی تھی اور منیب بٹ نے میرے پیشے وکالت پر تنقید کی تھی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایف آئی اے میں منیب بٹ کے خلاف درخواست جمع کرائی ہے اور ایف آئی اے منیب بٹ کے خلاف کارروائی نہیں کررہا۔

ActorFIAMuneeb ButtShow cause notice