لاہور: ملک کے سینئر اداکار مسعود اختر کو ناسازی طبیعت کے باعث سرگنگارام اسپتال میں داخل کرادیا گیا۔
مسعود اختر کی اہلیہ نے اداکار کی طبیعت کے حوالے سے بتاتے ہوئے کہا کہ مسعود اختر چند دنوں سے بہت بیمار ہیں، انہوں نے گزشتہ چار روز سے کھانا پینا چھوڑ دیا ہے۔
اہلیہ نے مزید کہا مسعود اختر نہ چل پارہے ہیں اور نہ کوئی بات کررہے ہیں، صبح طبیعت زیادہ خراب ہونے پر انہیں اسپتال داخل کرادیا ہے۔ مسعود اختر کی اہلیہ نے ان کی صحت یابی کے لیے دعا کی اپیل بھی کی۔
خیال رہے کہ اداکار مسعود اختر کو فنی خدمات پر پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ مل چکا ہے۔