فواد خان کی عرصہ دراز کے بعد ٹی وی ڈراموں میں واپسی

اسلام آباد: بھارتی فلموں میں اپنے فن کا جادو جگاکر سب کو گرویدہ کردینے والے پاکستان کے ہر دل عزیز اداکار فواد خان 8 سال بعد دوبارہ چھوٹی اسکرین پر جلوہ افروز ہوں گے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکار فواد افضل خان نئی ڈرامہ سیریل جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو میں مرکزی کردار ادا کریں گے جس کی کہانی فرحت اشتیاق نے لکھی ہے۔ ڈرامے کی مکمل کاسٹ کا ابھی اعلان نہیں کیا گیا، تاہم امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ اداکارہ عائشہ عمر اس ڈرامے میں فواد خان کے ساتھ اس ناول کا کردارعلیزے ادا کریں گی۔
اس سے قبل فواد خان ارمان، ہم سفر، کچھ پیار کا پاگل پن، داستان اور زندگی گلزار ہے جیسے ڈراموں میں کردار نبھا چکے ہیں جب کہ ان کی مشہور فلموں میں اے دل ہے مشکل، پرے ہٹ لو، لیجنڈ آف مولا جٹ، خوبصورت شامل ہیں۔

اداکارٹی وی ڈرامہفرحت اشتیاقفواد افضل خان