ممبئی: برصغیر کے عظیم اداکار دلیپ کمار کی طبیعت بہتر ہوگئی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر دلیپ کمار کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ لیجنڈ اداکار کی طبیعت اب بہتر ہے اور وہ 2 سے 3 روز میں واپس گھر آجائیں گے۔
دھیان رہے کہ دلیپ کمار کو سانس کی تکلیف پر گزشتہ روز ممبئی کے اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔
اہلیہ سائرہ بانو نے مداحوں سے دلیپ کمار کی جلد صحت یابی کے لیے دعاؤں کی درخواست کی تھی۔
دوسری جانب اُن کے معالج کا کہنا ہے کہ دلیپ صاحب وینٹی لیٹر پر نہیں ہیں۔