اچھی شہرت کے حامل ایڈیشنل ڈائریکٹر اور ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے کراچی سمیت دیگر پر الزام، سول سوسائٹی میں تشویش

ایف آئی اے کراچی ایڈیشنل ڈائریکٹرفیض اللہ کوریجو اور ڈپٹی ڈائریکٹر عبد الغفار سمیت پانچ افراد پر الزام لگا کر انہیں ڈیوٹی سے ہٹا دیا گیا۔ اس خبر کے بعد سول سوسائٹی میں تشویش بڑھ گئی۔ یاد رہے کہ یہ حضرات اچھی شہرت کے حامل ہیں اور اس خبر کے بعد پوری ایف آئی اے میں پریشانی بڑھ گئی ہے۔

ان حضرات کا کہنا ہے کہ یہ ہمارے خلاف سازش ہے اور اس سازش کا ہم مل کر مقابلہ کرکے سرخرو ہونگے۔ سول سوسائٹی کا کہنا ہے کہ یہ حضرات اچھی شہرت کے حامل ہیں، الزامات بے بنیاد ہیں مشکل کی اس گھڑی میں ہم ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔