Voice of Sindh
Sindh ki Awaaz!
  • facebook
  • twitter
  • google_plus
  • Email
Voice of Sindh

زرداری اور گیلانی جعلی اکاؤنٹس اور توشہ خانہ کیس میں احتساب عدالت طلب

کی طرف سے ویب ڈیسک پر ستمبر 28, 2023

اسلام آباد: نیب کیسز میں سابق صدر آصف زرداری اور سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو احتساب عدالت نے طلب کرلیا۔
اسلام آباد کی احتساب عدالت نے جعلی بینک اکاؤنٹس اور توشہ خانہ کیس میں طلبی کے نوٹسز جاری کیے ہیں۔
عدالت نے سابق صدر آصف زرداری کو جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں طلبی کا نوٹس جاری کیا ہے اور انہیں 24 اکتوبر کو ذاتی حیثیت میں طلب کیا گیا ہے۔
دوسری جانب احتساب عدالت نے توشہ خانہ کیس میں پی پی رہنما اور سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو بھی 24 اکتوبر کو طلب کیا ہے۔
یاد رہے کہ سابق چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے اپنی مدت ملازمت کے آخری روز نیب ترامیم کے خلاف چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے اسے قابل سماعت قرار دیا اور نیب ترامیم کی 10 میں سے 9 ترامیم کالعدم قرار دے دیں۔
عدالت عظمیٰ کی جانب سے نیب ترامیم کو کالعدم قرار دیے جانے کے بعد سابق صدر آصف علی زرداری سمیت 6 سابق وزرائے اعظم کے خلاف کیسز دوبارہ کھل گئے۔
سپریم کورٹ نے فیصلے میں سیاست دانوں کے تمام مقدمات بحال کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام کیسز نیب عدالتوں اور احتساب عدالتوں میں دوبارہ مقرر کیے جائیں۔
عدالت عظمیٰ کی جانب سے نیب ترامیم کالعدم قرار دیے جانے کے بعد بہت سے سیاست دانوں کے خلاف بند ہونے والے مقدمات دوبارہ بحال ہوگئے ہیں۔
سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد آصف علی زرداری، نواز شریف اور یوسف رضا گیلانی کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس بحال ہوگیا ہے۔
سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا ایل این جی ریفرنس احتساب عدالت سے منتقل ہوگیا تھا اور سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے خلاف رینٹل پاور ریفرنس بھی واپس ہوگیا تھا جو اب دوبارہ بحال ہوگیا ہے۔
سابق وزیراعظم شہباز شریف، سابق وزیراعظم شوکت عزیز اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف بھی کیسز دوبارہ کھل جائیں گے۔

 

Asif ali zardariFake Account CaseFormer PM Yousuf Raza GilaniFormer President of PakistanNabTosha Khana case
  • پاکستان
  • تازہ ترین
شئیر کریں
متعلقہ اشاعت

تاریخی کامیابی ملی، بھارت سے مذاکرات ہوئے تو پانی، دہشت گردی اور کشمیر پر بات ہوگی: وزیر دفاع

پاکستان بنانے کیلئے آباو اجداد نے قربانیاں دیں، ملک کی حفاظت کرنا جانتے ہیں، آرمی چیف

آج کا دن ہماری تاریخ کا ایک قابلِ فخر دن ، پاکستان کی دفاعی افواج کی شاندار کامیابی کا مشاہدہ:عقیل کریم ڈھیڈی

پاکستان اور بھارت نے سیز فائر کا فیصلہ کرلیا، وزیراعظم

پاکستان اور بھارت فوری سیزفائر پر تیار ہوگئے، ٹرمپ

دشمن کے مذموم عزائم، پاک بحریہ نے لڑاکا جہاز پانیوں میں اُتار دیے

پاکستان کا آپریشن بنیان مرصوص: بھارت کے کئی ایئربیسز، ایئرڈیفنس اور بریگیڈ ہیڈکوارٹر تباہ

تبصرے (0)
کمینٹ شامل کریں
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • کاروبار
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
ڈیسک ٹاپ ورژن دیکھیں