ابوظبی: وفاقی اتھارٹی برائے گورنمنٹ ہیومن ریسورس نے چار دن کام اور تین دن آرام کا ماڈل پیش کردیا ہے۔
ابوظبی کی وفاقی اتھارٹی نے تجویز پیش کی کہ لوگ روزانہ 10 گھنٹے کام کریں اور چار دن میں 40 گھنٹے کا کام مکمل کرلیں۔
اتھارٹی نے عوام کو مزید سہولت دیتے ہوئے کہا کہ لوگ ان 3 دن چھٹیوں میں چاہیں تو چھٹی کریں یا کوئی دوسری نوکری بھی کرسکتے ہیں۔
ابوظبی میں عوام کی سطح پر اس ماڈل کی ستائش کی جارہی ہے اور لوگوں کی بڑی تعداد اس ماڈل کی حامی دکھائی دیتی ہے۔