ابرار الحق ہلال احمر پاکستان کی چیئرمین شپ سے فارغ

اسلام آباد: معروف گلوکار اور پی ٹی آئی کے رہنما ابرار الحق کو پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی (انجمن ہلال احمر پاکستان) کی چیئرمین شپ سے ہٹادیا گیا۔
ابرار الحق کی جگہ سردار شاہد احمد لغاری کو 3 سال کے لیے چیئرمین ہلال احمر پاکستان تعینات کرنے کی صدر مملکت عارف علوی نے منظوری دے دی۔
اس منظوری کے بعد وزارت صحت نے سردار شاہد احمد لغاری کی تعیناتی کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔
خیال رہے کہ ابرار الحق کو نومبر 2019 کو ہلال احمر پاکستان کا چیئرمین مقرر کیا گیا تھا۔
بعد ازاں ابرارالحق کی بطور چیئرمین پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی (انجمن ہلال احمر پاکستان) تقرری کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا گیا تھا، جس کے پیش نظر عدالت نے 2019 میں چیئرمین پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی (PRCS) کے طور پر ان کی تقرری کے احکامات کو کالعدم بھی قرار دیا تھا۔

Abrar ul haqAppoint New ChairmanArif alviChairmanshipPakistan Red CrescentPresident of PakistanRemovedShahid Ahmad Leghari