سدپارہ کا خواب، ابرار الحق پورا کریں گے!

اسلام آباد: ابرارالحق نے پاکستانی کوہ پیما محمد علی سدپارہ کا دیرینہ خواب پورا کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
معروف گلوکار اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ابرار الحق نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کہا کہ انہیں یہ ابھی معلوم ہوا کہ پاکستان کے کوہ پیما محمد علی سدپارہ اپنے گاؤں میں اسکول بنوانا چاہتے تھے۔
انہوں نے کہا کہ علی سدپارہ کے اس خواب کو پورا کرنے کے لیے ان کے گاؤں میں اسکول بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے، جو جلد قیام پذیر ہوگا۔
خیال رہے کہ موسم سرما میں دنیا کے دوسرے بلند ترین پہاڑ K2 سر کرنے کی مہم جوئی کے دوران علی سدپارہ اور دو غیر ملکی کوہ پیما جان اسنوری اور جوان پابلو 5 فروری سے لاپتا ہیں۔

Abrar ul haqMuhammad Ali Sadpara