لاہور: مسلم لیگ ن کے رہنما عابد شیر علی کی اہلیہ عارضہ قلب کے باعث انتقال کرگئیں۔
دوسری جانب کافی عرصے سے لندن میں مقیم لیگی رہنما عابد شیر علی نے اہلیہ کے انتقال کی خبر ملتے ہی وطن واپسی کی تیاریاں شروع کردی ہیں، وہ اہلیہ کی نماز جنازہ میں شریک ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق عابد شیر علی نے وطن واپسی کے لیے لندن میں کورونا ٹیسٹ کروانے کے لیے ڈاکٹرز سے رجوع کرلیا ہے۔ وطن واپسی کے لیے کورونا وائرس کا ٹیسٹ لازم ہے، رپورٹ منفی انے کی صورت میں عابد شیر علی واپسی کا ٹکٹ حاصل کرسکیں گے۔ اُن کی وطن واپسی میں 3 سے 4 روز لگ سکتے ہیں۔