لاہور: پاکستان کے سابق آل رائونڈر عبدالرزاق نے مصباح الحق کو قومی ٹیم کی کوچنگ ملنے کی پیش گوئی کردی۔
عبدالرزاق نے ایک انٹرویو میں کہا کہ پی سی بی میں کمان کی حالیہ تبدیلی کے بعد فوری طور پر فیصلے متوقع نہیں مگر میرے خیال میں کوچ کی پوسٹ مصباح الحق کو دینے کا قوی امکان ہے۔
عبدالرزاق نے کہا کہ پی سی بی میں عدم استحکام ہے، ایک چیئرمین تو کبھی دوسرا آجاتا ہے، اس طرح کی صورت حال میں پلاننگ متاثر ہوتی ہے۔
خیال رہے کہ ورلڈکپ 2019 کے بعد مکی آرتھر کو فارغ کرکے مصباح الحق کو ہیڈ کوچ و چیف سلیکٹر کی ذمے داریاں دی گئیں، بعدازاں انہیں کوچنگ تک محدود کیا گیا، ستمبر 2021میں جب رمیز راجہ چیئرمین پی سی بی بنے تو مصباح نے عہدہ چھوڑ دیا تھا۔