لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے عبدالعلیم خان کا وزرات سے استعفی منظور کرلیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے سینئر صوبائی وزیر عبدالعلیم خان نے ملاقات کی اور ذاتی مصروفیات کی بنا پر وزارت سے اپنی علیحدگی کے فیصلے سے آگاہ کیا، عبدالعلیم خان نے اپنی وزارت سے استعفیٰ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو پیش کیا جو انہوں نے منظور کرلیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے بحیثیت سینئر وزیر اور وزیر خوراک عبدالعلیم خان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ آپ پارٹی کا اثاثہ ہیں، پارٹی کے لیے آپ کی خدمات قابل قدر ہیں، سینئر وزیر اور وزیر خوراک کی حیثیت سے بھی آپ نے نمایاں خدمات سرانجام دیں۔