نئی دہلی: آسمانی بجلی گرنے کے متعدد واقعات، بھارت میں 120 زندگیاں نگل گئے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے نے بتایا بھارتی ریاست بہار میں آسمانی بجلی گرنے کے واقعات میں 95 افراد ہلاک ہوئے۔ ریاست میں ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے سینئر افسر اونیش کمار نے ان ہلاکتوں کی تصدیق کی۔ ہلاک شدگان میں متعدد بچے اور کسان بھی شامل ہیں جو جانوروں کو چرانے کے لیے گھروں سے باہر تھے۔ اسی طرح ریاست اُتر پردیش میں آسمانی بجلی گرنے سے 24 اور مہاراشٹریہ میں 3 ہلاکتیں ہوئیں۔
خیال رہے کہ شمالی بھارت میں بجلی گرنے کے واقعات میں ہر سال اوسطاً دو ہزار زندگیوں کے چراغ گل ہوتے ہیں لیکن حالیہ اموات گزشتہ کئی عرصے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں۔