عامر لیاقت کی سب سے بڑی جائیداد میرے پاس ہے، بشریٰ اقبال

کراچی: میڈیا انڈسٹری کی مقبول شخصیت مرحوم ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی سابقہ اہلیہ بشریٰ اقبال نے انکشاف کیا ہے کہ عامر کی وصیت پر ان کا پوسٹ مارٹم رکوایا گیا۔
بشریٰ اقبال نے حال ہی میں دانیہ شاہ کی گرفتاری سے متعلق کیس میں عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کی، اس دوران ان کا کہنا تھا کہ دانیہ کی والدہ کی کہانیاں گھڑنے پر ہنسی آتی ہے، مجھ پر عامر کے پوسٹ مارٹم رکوانے کے الزامات لگائے گئے، عامر لیاقت کی جائیداد پر کوئی تنازع تھا ہی نہیں، عامر لیاقت کا گھر آج تک سیل ہے، ان کی پراپرٹی کے ایشوز میں ہم آج تک نہیں پڑے، میں اپنے ذاتی خرچے پر اس کیس کو لڑرہی ہوں۔
سابقہ اہلیہ کے مطابق عامر کا پوسٹ مارٹم اس لیے رکوایا گیا کیوں کہ ان کی وصیت تھی جو انہوں نے اپنے دوست ثاقب سے کی تھی، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ اگر کبھی مجھے کچھ بھی ہوجائے تو میرا کبھی پوسٹ مارٹم مت کروانا، انتقال کے بعد جب عامر کی میڈیکل رپورٹ میں کوئی نشان یا انجری کے شواہد نہ ملے تو ان کے بچوں نے فیصلہ کیا کہ ہم اپنے والد کو پوسٹ مارٹم کے عمل سے نہیں گزاریں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ رہی بات عامر کی جائیداد کی تو آج عامر کی سب سے بڑی جائیداد جو ان کے بچے ہیں، وہ میرے پاس ہیں۔

Aamir Liaquat Hussain (Late)Ex Wife Bushra Iqbalmedia talk