کیماڑی ضلع بنانے کے خلاف عامر لیاقت کا عدالت عالیہ سے رجوع

کراچی: پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین نے ضلع کیماڑی بنانے کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر کردی۔
عامر لیاقت حسین نے ضلع کیماڑی بنانے کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر کردی ہے۔ اس موقع پر عامر لیاقت حسین کا کہنا تھا کہ میری پٹیشن کو وزیراعظم عمران خان کی مکمل حمایت حاصل ہے، بڑی منصوبہ بندی سے حکومت سندھ کام کررہی ہے، فضل الرحمان کے بھائی کو تعینات کرنا بھی منصوبہ بندی کا حصہ تھا جب کہ بلدیاتی حکومت ابھی قائم ہے اس سے مشورہ بھی نہیں کیا گیا۔

پٹیشن دائرسندھ ہائی کورٹعامر لیاقتکیماڑی ضلع