عامر لیاقت نے طوبیٰ کے مجبور کرنے پر مجھے طلاق دی، بشریٰ اقبال

کراچی: میڈیا انڈسٹری کی مقبول شخصیت ڈاکٹر عامر لیاقت مرحوم کی پہلی سابقہ اہلیہ بشریٰ اقبال نے اپنی طلاق اور سابق شوہر کی وصیت سے متعلق بڑا انکشاف کیا ہے۔
بشریٰ اقبال نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا کہ عامر لیاقت نے پوسٹ مارٹم نہ کروانے کی وصیت کی تھی۔
بشریٰ اقبال کا کہنا تھا کہ عامر لیاقت نے اپنی زندگی میں متعدد بار یہ کہا کہ اگر انہیں کچھ ہوجائے تو پوسٹ مارٹم نہ کروایا جائے۔ عامر لیاقت کا پوسٹ مارٹم نہ کروانے کی وجہ سے مجھے اور بچوں کو تنقید کا سامنا کرنا پڑا، تاہم جو کچھ کیا مرحوم کی وصیت کے مطابق کیا۔
بشریٰ اقبال کا مزید کہنا تھا کہ ان کے اور عامر لیاقت کے درمیان کوئی ایسا مسئلہ نہیں تھا جو طلاق کا سبب بنتا۔ میں اور عامر لیاقت دونوں طلاق نہیں چاہتے تھے لیکن ان کی سابق دوسری بیوی طوبیٰ انور نے طلاق دینے کے لیے عامر لیاقت کو مجبور کیا۔
انہوں نے کہا کہ عامر لیاقت اپنے بچوں سے ملتے تھے اور آخری وقت تک اپنے بچوں دعا عامر اور احمد کے ساتھ رابطے میں تھے۔ یہ بات طوبیٰ انور کو پسند نہیں تھی اور وہ مسلسل عامر لیاقت پر اس سلسلے میں دباؤ ڈالتی تھیں۔

 

Big RevealedBushra IqbalDr Aamir Liaquat HussainEx Wife Aamir LiaquatTooba Anwar