بالی وڈ سپر اسٹار عامر خان نے تُرک خاتون اول ایمائن اردوان سے ملاقات کی، جس کی تصاویر منظرعام پر آنے کے بعد بھارتی انتہاپسند سیخ پا ہیں۔
تفصیلات کے مطابق عامر خان اس وقت ترکی میں اپنی نئی فلم لال سنگھ چڈھا کی شوٹنگ کے سلسلے میں موجود ہیں۔
ملاقات ترک صدارتی محل میں عامر خان کی درخواست پر ہوئی، عامر خان نے اپنے سوشل پراجیکٹس سے متعلق بھی بتایا۔
عامر خان نے بتایا کہ ترک خاتون اول نے ان کی امدادی سرگرمیوں اور فلموں میں سماجی مسائل کو اجاگر کرنے کو سراہا۔
بھارتی عوام نے عامر خان پر پاکستان کے ساتھ مل کر بھارت کے خلاف سازش کا الزام عاید کر دیا۔
البتہ یہ ملاقات بھارتیوں کو ایک آنکھ نہ بھائی، اس وقت سوشل میڈیا پر لگان کے اسٹار کو شدید تنقید کا سامنا ہے اور انھیں پاکستان نواز ٹھہرایا جارہا ہے۔
خیال رہے کہ ترکی نے کشمیر کے معاملے پر ہمیشہ پاکستان موقف کا ساتھ دیا ہے۔