کراچی: وائس آف سندھ کے سابق مدیر (ایڈیٹر) عاجز جمالی کی والدہ انتقال کرگئیں۔
وائس آف سندھ کے سابق مدیر، کراچی یونین آف جرنلسٹس کے جنرل سیکریٹری اور سینئر صحافی عاجز جمالی کی والدہ رضائے الٰہی سے انتقال کرگئیں، ان کی نماز جنازہ بروز ہفتہ بعد نماز ظہر جامع مسجدعثمان غنیؓ واقع ملیر نیشنل ہائی وئے نزد انور بلوچ ہوٹل میں ادا کی گئی جس میں مختلف اہم شخصیات، صحافیوں اور عزیز و اقربا نے شرکت کی، تدفین ایئرپورٹ قبرستان میں کی گئی۔
اپنے سابق مدیر کی والدہ کے انتقال پر ادارہ وائس آف سندھ، پروجیکٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر عمیر ہارون اور پوری ٹیم عاجز جمالی سے تعزیت کا اظہار کرتی ہے۔ اس کے ساتھ دعاگو ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کی مغفرت فرمائے، اُن کے درجات بلند فرمائے اور اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ (آمین)۔