کراچی آنے والا نوجوان مسافر جہاز لینڈنگ کے دوران جاں بحق

کراچی: اسلام آباد سے کراچی آنے والی سیرین ایئر کی پرواز کا نوجوان مسافر دوران لینڈنگ انتقال کرگیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق سیرین ایئر کی پرواز ای آر 505 کے ذریعے 19 سالہ نوجوان حنین فاروق اپنے کزن عمران سومرو کے ہمراہ وفاقی دارالحکومت سے کراچی آرہا تھا کہ دوران پرواز اچانک دل کی تکلیف ہوئی۔
نوجوان کی طبیعت بگڑنے پر کراچی ایئرپورٹ پر سول ایوی ایشن اتھارٹی اور وفاقی وزارت صحت کے ڈاکٹرز کو انتظامات کی ہدایت کردی گئی تھی، تاہم مسافر کو طیارے سے باہر لانے پر ڈاکٹرز نے چیک کیا تو وہ پہلے ہی انتقال کرچکا تھا۔
وفاقی وزارت صحت کے ڈاکٹرز نے مسافر حنین فاروق کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری کردیا۔ خیال رہے کہ سیرین ایئر کی پرواز ER-505 رات 12 بجے اسلام آباد سے کراچی پہنچی، جاں بحق نوجوان مسافر بلدیہ ٹاؤن مدینہ کالونی کا رہائشی بتایا جاتا ہے۔

during landingFlightHunain FarooqIslamabad To KarachiYoung passenger passed away