کمسن بچی مراکش کا اونچا ترین پہاڑ سر کرنے میں کامیاب

رباط: برطانیہ سے تعلق رکھنے والی کمسن بچی بچی نے بڑا کارنامہ سرانجام دے کر سب کو حیران کرڈالا، یہ نیک دل بچی ایک چلڈرن اسپتال کے لیے رقم جمع کرنے کی خاطر 13,600 فٹ بلند پہاڑ کی چوٹی تک پہنچ گئی۔
ویلز کی 6 سالہ رہائشی سیرین پرائس مراکش کے اٹلس پہاڑوں میں ماؤنٹ توبکل کو سر کرنے والی کم عمر ترین فرد بن گئی۔
اور اب وہ برمنگھم چلڈرن اسپتال کے لیے رقم اکٹھا کرنے کی کوشش میں مغربی یورپ کے سب سے اونچے پہاڑ مونٹ بلانک پر چڑھنے کا ارادہ رکھتی ہے۔
سیرین نے کہا کہ جب وہ بچپن میں تھی تو اس کی گردن میں سوزش تھی اور اسی اسپتال نے اس کے علاج میں مدد کی جس کے لیے اب وہ رقم اکٹھی کر رہی ہے۔
سیرین کے والد نے کہا کہ اسپتال نے ان کی بیٹی کی جان بچائی اور اس وقت جب وہ قبل از وقت پیدا ہوئی تھی۔ اس کی گردن میں ہیمنگیوما تھا جس سے اس کی سانسیں متاثر ہوئی تھیں۔
سیرن اور اس کے والد گلین پرائس اگست میں مراکش کے لیے روانہ ہوئے تھے۔ اپنے گائیڈ کے ساتھ وہ 8 گھنٹے پیدل چل کر ماؤنٹ توبکل بیس کیمپ پہنچے تھے۔

6 Years Old GirlClimbHighest MountainMoroccoUK