بیٹے کی شادی میں مرے ہوئے باپ کی شرکت کا انوکھا واقعہ

بیٹے کی شادی میں مرے ہوئے باپ کی شرکت کا انوکھا واقعہ


یہ ویڈیو نہ صرف جذباتی تھی، بلکہ اس نے مصنوعی ذہانت کے مثبت استعمال کی ایک نئی مثال بھی پیش کی۔ ویڈیو دیکھنے والوں نے اسے ’’واہ کیا ہورہا ہے‘‘ کے الفاظ سے نوازا اور کئی لوگوں نے اسے ایک خوبصورت اور دل کو چھو لینے والا اقدام قرار دیا۔
مصنوعی ذہانت، جسے AI بھی کہا جاتا ہے، کمپیوٹر سائنس کی ایک جدید شاخ ہے۔ اس میں کمپیوٹر پروگرامنگ کے ذریعے مشین کو اتنا ذہین بنانے کی کوشش کی جاتی ہے کہ وہ انسانوں کی طرح سوچ سمجھ کر فیصلے کرسکے۔ امریکی کمپیوٹر سائنس دان جان میکارتھی کو مصنوعی ذہانت کا باپ سمجھا جاتا ہے، جنہوں نے 1956 میں ڈارٹ ماؤتھ کانفرنس کا اہتمام کیا تھا۔
آج کل مصنوعی ذہانت کا استعمال ہر شعبے میں ہورہا ہے، چاہے وہ عام زندگی ہو یا تحقیقی کام۔ لیکن جنوبی بھارت میں ہونے والا یہ واقعہ اس بات کا ثبوت ہے کہ AI کا استعمال صرف ٹیکنالوجی تک محدود نہیں، بلکہ یہ جذباتی اور انسانی تعلقات کو بھی مضبوط بنا سکتا ہے۔

AIAttend Son Marriage CeremonyLate Father