کراچی میں لٹیرے بکروں سے بھرا ٹرک لوٹ کر فرار

کراچی: شہر قائد کے علاقے گلستان جوہر میں کامران چورنگی کے قریب 30 بکروں سے بھرا ٹرک لوٹ لیا گیا۔
پولیس کے مطابق موٹر سائیکل پر سوار 4 ملزمان بکروں سے بھرا ٹرک لے کر فرار ہوگئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ٹرک میں 30 بکرے تھے، 2 ملزمان ڈرائیور کو اتار کر ٹرک لے گئے۔
بیوپاری عبدالمنان کے مطابق بکرے حیدرآباد سے گلستان جوہر منتقل کیے جارہے تھے۔
پولیس کے مطابق متاثرہ بیوپاری سے درخواست لے کر تحقیقات کا آغاز کردیا ہے، ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

GoatGulistan e JauharkarachiStolenTruck