پیرو: چھپکلی کی ایک نئی اور عجیب و غریب قسم سامنے آئی ہے، جسے پیرو کے نیشنل پارک سے دریافت کیا گیا ہے۔
اینڈیز پہاڑی سلسلے میں حیاتیاتی تحفظ کے تحت قائم قومی پارک میں ماہرین کو کسکو کے علاقے میں ایک نئی قسم کی چھپکلی ملی ہے جسے ’پروکٹوپورس ٹائٹنس‘ کا حیاتیاتی نام دیا گیا ہے۔ تاہم یہ بلند پہاڑوں پر ہی پائی جاتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ یہ چھپکلی سب سے پہلے 3241 میٹر کی بلندی پر دیکھی گئی ہے۔
اس نئی قسم کی چھپکلی کا رنگ گہرا سرمئی ہے۔ اس کے دھڑ کی اطراف میں پیلے اور سنہرے چھلکے نما ساخت ہے۔ حیرت انگیز طور پر اس کی دُم پورے دھڑ سے بھی بڑی ہے۔
خیال رہے کہ اس قومی پارک کا نام، ’اوٹیشی نیشنل پارک‘ ہے، جس کا رقبہ ساڑھے 7 لاکھ ایکڑ ہے، یہ طویل پہاڑی سسلسلے پر پھیلا ہوا ایک وسیع پارک ہے۔
دوسری جانب ماہرین کی ٹیم چھپکلی کی اس نئی قسم کے حوالے سے مزید تحقیق میں مصروف عمل ہے۔