برطانیہ میں آئینے سے گھر میں آگ لگنے کا انوکھا واقعہ

روچیسٹر: برطانیہ سے تعلق رکھنے والے ایک جوڑے نے عوام کو خبردار کیا ہے کہ وہ آئینے والی اشیا کو براہ راست سورج کی روشنی سے دُور رکھیں، کیونکہ ان کے گھر کے اندر ایک کھڑکی کے پاس رکھے ایک چھوٹے میک اپ آئینے سے گھر میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا ہے۔
48 سالہ سیم ولکنسن نے بتایا کہ یہ وہ احتیاط ہے، جس کے بارے میں ہم نہیں سوچتے۔ یہ واقعہ روچیسٹر، کینٹ میں موجود ان کے گھر پر پیش آیا۔
رجسٹرڈ نرس اور ان کے شوہر مائیکل اپنی رہائش گاہ پر تھے جب انہوں نے جلنے کی بو محسوس کی جب ہم نے اوپر جاکر دیکھا تو کمرے میں آگ لگی ہوئی تھی۔ ہم نے فوراً فائر فائٹرز کو اطلاع دی۔
جب فائر فائٹرز آگ بجھانے میں کامیاب ہوئے تو انہوں نے ہمیں بتایا کہ یہ آئینے کی وجہ سے ہوا ہے تو ہم نے سوچا کہ آئینہ ایسا کیسے کرسکتا ہے۔
سیم ولکنسن نے بتایا کہ میں دفتر میں کام کررہا تھا جو کمرے کے نیچے بنا ہوا ہے۔ اسی دوران مجھے ٹوسٹ جلنے جیسی بو آئی۔

 

Fire Cause by a MirrorStrange CaseUK