بیونس آئرس: ارجنٹائن سے تعلق رکھنے والی لڑکی نے خود سے شادی کی اور ایک دن بھی رشتہ نبھا نہ سکی، خود کو ہی طلاق دے ڈالی۔
ارجنٹائن کی سوشل میڈیا اسٹار صوفی میئور نے پہلے اعلان کیا کہ اس نے خود سے شادی کرلی ہے اور 24 گھنٹے بعد ہی کہا کہ میں مزید برداشت نہیں کرسکتی، اس لیے میں طلاق لے رہی ہوں۔
بیرون ملک کے میڈیا کے مطابق صوفی نے گذشتہ دنوں ٹوئٹر اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اپنی تصاویر پوسٹ کیں، جن میں انہوں نے عروسی لباس پہنا ہوا تھا۔
تصاویر کے ساتھ صوفی نے لکھا کی آج میری زندگی کے انتہائی پرجوش لمحات ہیں، میں نے شادی کا جوڑا خریدا اور خود سے شادی کرنے کے لیے خصوصی طور پر کیک بھی بنایا۔
صوفی کی پوسٹ پر بڑی تعداد میں ردعمل آئے اور صارفین نے اسے سستی شہرت کا طریقہ قرار دیا جب کہ بعض نے اسے مبارک باد بھی دی اور اس کے لیے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔
پوسٹ کے 24 گھنٹے بعد ہی صوفی نے پوسٹ کرتے ہوئے بتایا کہ میں اسے مزید برداشت نہیں کرسکتی، میں طلاق کا معاملہ دیکھ رہی ہوں۔
نئی پوسٹ پر بھی صارفین نے مختلف قسم کے ردعمل کا اظہار کیا، تاہم صارفین کا ردعمل جو بھی ہو لیکن صوفی اپنی پوسٹ کے ذریعے ناصرف سوشل میڈیا بلکہ دیگر ذرائع ابلاغ میں بھی جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئی۔