روسی کمپنی نے کبوتروں کو نگراں ڈرون بنا ڈالا

ماسکو: روس کی کمپنی نے حال ہی میں کبوتروں کو نگرانی والے ڈرون میں بدلنے کا دعویٰ کیا ہے، جسے حیاتیاتی ڈرون یا انگریزی میں bio-drone کہا جاسکتا ہے۔
روسی نیورو ٹیکنالوجی کمپنی Neiry Group کا دعویٰ ہے کہ اس نے کبوتروں پر دماغی امپلانٹس نصب کیے ہیں، جن کے ذریعے اُن کے پرواز کے راستوں کو دور سے کنٹرول کیا جاسکتا ہے۔
ان کبوتروں کو چھوٹے کیمروں، جی پی ایس اور سولرپاور والے کنٹرول کے ساتھ بھی لیس کیا گیا ہے، جس سے وہ روایتی ڈرونز کی طرح لائیو ویڈیو فراہم کرسکیں گے۔
پائلٹس یا تربیت کی ضرورت کے بغیر، برقی سگنلز کے ذریعے ان کے دماغ میں یہ بتایا جاسکتا ہے کہ وہ دائیں یا بائیں مُڑیں یا خاص راستہ اختیار کریں۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ بائیو ڈرونز عام ڈرونز سے زیادہ طویل پرواز کرسکتے ہیں اور محدود ہوا کے علاقوں میں بھی کام کر سکتے ہیں۔

pigeons into surveillance dronesRussian Company