ملکی زرمبادلہ ذخائر میں 3.76 کروڑ ڈالر اضافہ ریکارڈ

کراچی: بینک دولت پاکستان نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
اسٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق 3 نومبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 3.76 کروڑ ڈالر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
اسٹیٹ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق 3 نومبر تک ملکی زرمبادلہ ذخائر 12 ارب 61 کروڑ ڈالر رہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ اسٹیٹ بینک کے ذخائر 37 لاکھ ڈالر اضافے سے 7.51 ارب ڈالر رہے جب کہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 3.39 کروڑ ڈالر اضافے سے 5.10 ارب ڈالر رہے۔

Domestic Foreign Exchange ReservesincreaseReportState Bank of Pakistan