پاکستانی نوجوان نے اے آئی میں وقت و سرمائے کی بچت کرنیوالا سافٹ ویئر بنالیا

لاہور: ذرا نم ہو تو یہ مٹی بڑی زرخیز ہے ساقی۔۔۔ لاہور سے تعلق رکھنے والے سافٹ ویئر انجینئر نے مصنوعی ذہانت کے شعبے میں ایسا سافٹ ویئر تیار کیا ہے جس کے ذریعے ٹیلی کمیونیکیشن میں وقت اور سرمائے کی بچت ہوگی۔
نجی ٹی وی کے مطابق سافٹ ویئر انجینئر محمد عثمان بشیر کے تیار کردہ سافٹ ویئر کے ذریعے ٹیلی کمیونیکیشن کے شعبے میں کم لاگت اور کم قیمت والا مکالماتی ایجنٹ فراہم کیا جاتا ہے، جسے رئیل ٹائم کمیونیکیشن کیپبلٹیز ویب آر ٹی سی سے ملاکر استعمال کیا جاتا ہے۔
محمدعثمان بشیر کو دبئی میں ٹیک نیکسٹ سمٹ میں ویب آر ٹی سی ایکسیلینس ایوارڈ آف ایشیا سے بھی نوازا گیا۔
اس ایوارڈ کے لیے بھارت اور چین سمیت ایشیا کے دیگر ممالک سے 80 درخواستیں آئی تھیں۔
محمدعثمان بشیر نے کانفرنسنگ آرکیٹیکچر بھی ڈیولپ کیا ہے جو ملٹی روم آڈیو کالز میں سنکرونائزیشن کو بہتر بناتا ہے۔

AI ApplicationSoftware DevelopSoftware EngineerUsman Bashir