سال بھر کی ایک میٹر لمبی شرارتی بلی

میسا چیوسٹس: مرفی بلی کو اپنی جسامت کے باعث معجزاتی کہا جائے تو غلط نہ ہوگا، اس کی جسامت ایک میٹر کے لگ بھگ ہے اور وزن 11 کلوگرام سے کچھ زائد اور یہی وجہ ہے کہ یہ بڑے کتوں سے بھی بڑی جسامت رکھتی ہے۔
میساچیوسٹس کے ایک چھوٹے سے شہر وورکیسٹر کے ایک گھر کی پالتو بلی ہر فرد کی آنکھ کا تارہ ہے، جسے کئی لوگ دیکھ کر شیریا جنگلی بلی قرار دیتے ہیں۔ یہاں تک کہ اکثر لوگ اس بلی کو دیکھنے کے لیے برے وِن خاندان کے پاس آتے ہیں۔ اب یہ بلی سوشل میڈیا پر تیزی سے مقبول ہورہی ہے اور لوگ اسے دیکھ کر حیران ہورہے ہیں۔
یہ بلی جبلی اور فطری طور پر بہت بھوکی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ہر ماہ یہ 70 ڈالر کے خشک میوے کھا جاتی ہے جب کہ اس کے معمول کا کھانا اس سے بھی مہنگا ہے۔ گھروالوں نے گزشتہ برس نومبر میں اسے گود لیا تھا اور اب اس کی لمبائی 104 سینٹی میٹر تک جاپہنچی ہے۔

یہ مرفی بلی بہت ہی شرارتی ہے اور شدید خطرناک کام بھی کرتی ہے۔ یہ آئی فون کی کئی کیبل چباچکی ہے جب کہ کرسمس کی درجنوں لائٹ کو دانتوں سے دبا کر توڑ چکی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اس پر مسلسل نظر رکھی جاتی ہے کہ کوئی الٹا سیدھا کام نہ کردے۔ بلی کے باعث اس سال یہ خاندان کرسمس ٹری پر کوئی بلب نہیں لگائے گا۔