کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں پہلے کاروباری سیشن کے دوران انڈیکس ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر چلا گیا۔
جمعہ کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز سے ہی مارکیٹ میں تیزی دیکھی گئی اور 100 انڈیکس میں 956 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، جس سے انڈیکس پہلی بار 76 ہزار کی سطح پر جاپہنچا۔
مارکیٹ میں پہلے سیشن کے اختتام پر 100 انڈیکس 76 ہزار 70 پر رہا، جو تاحال بلند ترین سطح ہے۔
کاروبار کے دوران پہلے سیشن میں 15.32 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے۔