نیویارک: تازہ ترین تحقیق میں نیا خون جمادینے والا مرض سامنے آیا ہے۔
اسے کینیڈا میں مکیسٹر یونیورسٹی کی محققین کی ٹیم نے دریافت کیا ہے۔ اس دریافت کی رپورٹ نیو انگلینڈ جرنل آف میڈیسن میں بھی شائع ہوئی ہے۔
مرض کا نام monoclonal gammopathy of thrombotic significance ہے۔ یہ مرض کچھ اس طرح دریافت ہوا کہ کینیڈا میں کچھ مریضوں میں خون جمنے کے کیسز رونما ہورہے تھے، حالانکہ وہ مکمل طور پر اینٹی کوگولنٹس کی مناسب مقدار سے علاج کررہے تھے۔
ان مریضوں میں ایسے antibodies پائے گئے جن کا اثر کورونا وائرس ویکسین سے متاثر ہونے والا خون جمنے کے ردعمل جیسا تھا جب کہ مریضوں نے ایسی کوئی ویکسین نہیں لگوائی تھی۔
تاہم ان مریضوں میں مخصوص علاج جیسے intravenous immunoglobulin ،ibrutinib اور plasma cell–targeted myeloma therapy سے شفایابی دیکھی گئی۔
یہ دریافت خاص طور پر ان کیسز میں اہم ہے، جہاں روایتی anticoagulants بے اثر ہوں اور تشخیص مشکل ہو۔ اب ڈاکٹر اس مرض کی شناخت کرکے بہتر علاج تجویز کرسکتے ہیں۔