کراچی: نئی تحقیق میں یہ انکشاف سامنے آیا ہے کہ سگریٹ نوشی کرنے والے ٹی بی کے مریض اگر یہ مضر عادت چھوڑ دیں تو تیزی سے صحت یاب ہوسکتے ہیں اور اس کے لیے موبائل فون کا استعمال ان کی بھرپور مدد کرسکتا ہے۔
ٹرائل کے حصے کے طور پر مریضوں کو حوصلہ افزا پیغامات بھیجے گئے اور یہ دیکھا گیا کہ کیا ایسا کرنا ان سے جلد سگریٹ نوشی ترک کروا سکتا ہے یا نہیں۔
جاما میں شائع شدہ نتائج میں بتایا گیا کہ وہ افراد جن کو چھپی ہوئی معلومات موصول ہوئی تھیں، ان کے مقابلے میں تین گُنا زیادہ میسج موصول ہونے والے افراد نے سگریٹ نوشی 6 ماہ کے لیے ترک کردی تھی۔
تحقیق کے سربراہ پروفیسر کامران صدیقی کا کہنا تھا کہ ہم یہ بات جانتے ہیں کہ وہ لوگ جو سگریٹ نوشی ترک کردیتے ہیں وہ ٹی بی سے تیزی کے ساتھ صحت یاب ہوسکتے ہیں۔ لہٰذا سائنس دانوں نے یہ جاننے کی کوشش کی آیا حوصلہ افزا پیغامات مریضوں کو یہ عادت جلد چھوڑنے میں مدد دے سکتے ہیں یا نہیں۔
پروفیسر کامران صدیقی نے بتایا کہ تحقیق بنگلادیش اور پاکستان کے ایسے 1080 افراد پر کی گئی جو ٹی بی میں مبتلا تھے اور موبائل فون استعمال کرتے تھے۔
انہوں نے بتایا کہ 1080 شرکا میں سے 720 کو سگریٹ نوشی ترک کرنے کے لیے 720 ٹیکسٹ میسجز موصول ہوئے۔ دو ماہ تک روزانہ ترک کرنے کے لیے اور پھر چار ماہ تک ایک ماہ تک ترک کرنے کے لیے۔ باقی 360 افراد کو مضر صحت عادت ترک کرنے کے لیے پرنٹ میں معلومات فراہم کی گئی۔
نتائج کے مطابق ٹیکسٹ میسجز موصول کرنے والے 41 فیصد افراد نے 6 ماہ کے لیے سگریٹ نوشی چھوڑ دی تھی۔