ذی الحجہ کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

کراچی: ذی الحجہ کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج کراچی میں ہوگا۔
اس کی صدارت چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کریں گے۔
اعلامیے کے مطابق وزارت مذہبی امور، سپارکو اور محکمہ موسمیات کے نمائندے بھی اس اجلاس میں شرکت کریں گے، اس کے علاوہ وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے نمائندے بھی چاند دیکھنے کے لیے اجلاس میں موجود ہوں گے۔
عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب میں ذی الحجہ کا چاند نظر آگیا، حج کا رکن اعظم وقوفِ عرفہ 27 جون منگل کو ادا کیا جائے گا۔
سعودی عرب میں عیدالاضحیٰ 28 جون کو منائی جائے گی، اس کے علاوہ دبئی سمیت خلیجی ممالک میں بھی ذی الحج کا چاند نظر آگیا ہے۔
متحدہ عرب امارات سمیت خلیجی ملکوں میں بھی عیدالاضحیٰ 28 جون کو منائی جائے گی۔
برطانیہ میں کمیونٹی عیدالاضحیٰ پر بھی تقسیم ہوگئی، بعض سعودی عرب کے ساتھ 28 جون کوعید منائیں گے اور دیگر 29 جون کو عیدالاضحیٰ منائیں گے۔
امریکا اور کینیڈا میں طے شدہ کیلنڈر پر عمل کرنے والی کمیونٹی 28 جون کو عید منائے گی جب کہ دیگر آج چاند دیکھ کر فیصلہ کریں گے۔
عالمی فلکیاتی مرکز کے ماہرین نے پاکستان سمیت دنیا کے بیشتر ممالک میں عید الاضحیٰ کی ممکنہ تاریخ بتائی تھی۔
عالمی فلکیاتی مرکز کا کہنا تھا کہ متعدد عالم اسلام میں عیدالاضحیٰ 28 جون کو ہونا ممکن نہیں ہے، امکان ہے کہ پاکستان میں یکم ذی الحج منگل 20 جون یا بدھ 21 جون کو ہو، اگر ایسا ہوا تو پاکستان میں عیدالاضحیٰ جمعرات 29 جون یا جمعہ 30 جون کو ہونے کا امکان ہے۔
تاہم پاکستان میں چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج بروز پیر 19 جون یعنی 29 ذی القعد کو ہوگا۔

Meeting Today held in Karachimoonroyat e hilal committeeZilhajj