دریا سے 5 لاکھ سال قدیم لکڑی کا ڈھانچہ صحیح حالت میں برآمد

لوساکا: دریا سے پانچ لاکھ سال پُرانا لکڑی کا ڈھانچہ درست حالت میں برآمد کیا گیا ہے، افریقی ملک زمبیا میں کالامبو آبشار کے قریب ایک تاریخی مقام پر ماہرین آثارِ قدیمہ نے دنیا کا قدیم ترین لکڑی کا ڈھانچہ صحیح سلامت دریافت کیا ہے جو قریباً 5 لاکھ سال پُرانا ہے۔
ماہرین کا اس قدیم دریافت کے حوالے سے کہنا ہے کہ یہ ڈھانچہ ایک ایسے درخت کی لکڑی سے تیار کیا گیا ہے جس کا پھل اُس زمانے میں کافی بڑا ہوتا تھا جب کہ یہ ڈھانچہ ایک ایسی حالت میں دریافت ہوا ہے کہ اس کے آس پاس مٹی کی ایک موٹی تہہ موجود تھی، جس سے یہ بات واضح ہے کہ لکڑی کے اس ڈھانچے کو بہترین حالت میں محفوظ بھی رکھا گیا۔
محققین کے مطابق لکڑی کا یہ ڈھانچہ دلدل والی زمین پر ایک اونچی گزرگاہ کے طور پر تیار کیا گیا تھا جب کہ یہ دنیا کے دو سب سے شاندار قدرتی عجائبات یعنی 235 میٹر اونچی ایک آبشار اور 300 میٹر گہرے درے سے صرف چند سو میٹر کے فاصلے پر ملا ہے۔
آثارِ قدیمہ کے ماہرین کے مطابق یہ چوپی ڈھانچہ سائنسی اصطلاح میں ‘ہومو سیپیئن’ کہلانے والی موجود نوع انسانی کے آغاز سے پہلے کے دور کی معلوم ہوتی ہے۔
ماہرین کا یہ بھی ماننا ہے کہ یہ قدیم دریافت اس بات کا ثبوت ہے کہ اس وقت کے انسان بھی کافی سوجھ بوجھ کے مالک تھے اور اُنہوں نے اپنی عقل کا استعمال کرتے ہوئے یہ مضبوط لکڑی کا ڈھانچہ بنایا تھا جو آج تک صحیح سلامت دریا میں موجود تھا۔

 

Half Million Years Old Wooden StructurePerfect ConditionRecovered From River