شکر گڑھ: ماہی گیر نے دریائے راوی سے 102 کلو وزنی مچھلی پکڑلی۔
کرتار پور کے نواحی علاقے حکیم پورہ کے نوجوان نے 102 کلو وزنی مچھلی کا شکار کرکے علاقہ مکینوں کو حیران کردیا۔
دریائے راوی سے مچھلی پکڑنے والے نوجوان محمد عارف کا کہنا ہے کہ مچھلی 2 لاکھ روپے میں فروخت کرنی ہے۔
خیال رہے کہ دو روز قبل بھی 65 کلوگرام وزنی مچھلی پکڑی تھی اور مچھلی ایک لاکھ میں فروخت کی تھی۔