کتے سے مشابہہ روبوٹ نے دُنیا کے تیز ترین روبوٹ کا اعزاز پالیا

سول: کتے سے مشابہت رکھنے والے روبوٹ نے 19.87 سیکنڈوں میں 328 فٹ کا فاصلہ طے کرکے چار ٹانگوں والے تیز ترین روبوٹ کا اعزاز حاصل کرلیا۔
گنیز ورلڈ ریکارڈز کے مطابق جنوبی کوریا کی دی ڈائنامک روبوٹ کنٹرول اینڈ ڈیزائن لیبارٹری کے بنائے گئے کتے نما روبوٹ نے کم وقت میں 100 میٹر کا فاصلہ طے کرنے کا ریکارڈ اپنے نام کیا۔
روبوٹ نے یہ فاصلہ 18.12 کلومیٹر فی گھنٹے کی اوسط رفتار سے طے کیا۔
روبوٹ کے ڈیزائنر ینگ ہاشِن نے گنیز ورلڈ ریکارڈز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سمیولیشن میں یہ اس سے بھی زیادہ رفتار پر جاسکتا ہے لیکن اس کو ابھی حقیقی دنیا میں آزمایا نہیں گیا ہے۔

#GuinnessWorldRecordFastest RobotSouth korea