کراچی: بینک دولت پاکستان نے ملکی زرمبادلہ ذخائر کے اعداد و شمار جاری کردیے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق 21 اکتوبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملکی زرمبادلہ ذخائر 8.87 کروڑ ڈالر کم ہوئے، ملکی زرمبادلہ ذخائر 21 اکتوبر تک 13.16 کروڑ ڈالر رہے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق اس کے اپنے ذخائر 15 کروڑ 73 لاکھ ڈالرکم ہوئے، 21 اکتوبر تک اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر 7.43 ارب ڈالر رہے۔
اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ ایشیائی ترقیاتی بینک سے حاصل ذخائر 28 اکتوبر کے زرمبادلہ اعداد میں شامل ہوں گے۔
واضح رہے کہ ملکی معیشت خاصے عرصے سے مشکل حالات سے دوچار ہے اور تسلسل کے ساتھ زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی واقع ہورہی ہے۔ حکومت کو اس صورت حال میں بہتری کے لیے راست اقدامات کرنے چاہئیں۔