کراچی: نومبر کے وسط سے پاکستان میں ڈینگی کیسز میں کمی متوقع ہے، تاہم اگلے 15 دنوں کو نازک ٹھہرایا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق موجودہ ماحولیاتی تغیرات کے رجحانات کی بنیاد پر توقع کی جاتی ہے کہ نومبر میں ڈینگی کے کیسز میں کمی واقع ہوسکتی ہے۔
ڈینگی کیسز کے حوالے سے اگلے دو ہفتے اب بھی بہت اہم ہیں، کیونکہ موجودہ ماحولیاتی عوامل ڈینگی کے لیے سازگار ماحول کے حق میں ہیں۔
محکمہ موسمیات نے تمام اسٹیک ہولڈرز پر زور دیا کہ وہ پاکستان میں ڈینگی کی صورت حال سے نمٹنے کے لیے پیشگی اقدامات کریں۔
قومی صحت کے اداروں اور ڈینگی کنٹرول سینٹرز کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ محکمہ موسمیات (PMD) کی ویب سائٹ http://www.pmd.gov.pk سے تازہ ترین معلومات سے باخبر رہیں۔